Home Latest News Urdu سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا،چینی صدر شی جن پنگ

سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا،چینی صدر شی جن پنگ

.

چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے بی آر آئی کو مضبوط کرنے کے لیے 8 نکاتی ایجنڈے کا اعلان بھی کیا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے، کورونا دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا، بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اور فائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین 140 ممالک اور علاقوں کے لیے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، جب آپ کسی کو پھول دیتے ہیں تو خوشبو آپ کے ہاتھوں میں بھی رہتی ہے، روشن مستقبل کے لیے اجتماعی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تعاون کے لیے چین 8 نکاتی تجاویز پیش کر رہا ہے، چین ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کا ہر سال انعقاد کرے گا، اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، فورم سے تجارت اور مواصلات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اس سے قبل 2 اجلاس ہو چکے ہیں، اس فورم کے تحت کلین اینڈ گرین اکانومی کو ترجیح دی گئی، فورم کے تحت ترقی پذیر ملکوں کے لیے نئی اقتصادی راہداریوں کا قیام ترجیح ہے، سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا، سی پیک کے باعث انفرا اسٹرکچر بہتر ہوا، سلک روڈ کا بنیادی مقصد امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Comments Off on سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا،چینی صدر شی جن پنگ

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔