سی پیک کے سبب پاکستان میں 75 ہزار سے زائد روزگار کےمواقع پیدا ہوئے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید
.
پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ‘علاقائی رابطہ کاری میں بی آر آئی کی اہمیت’ کے موضوع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بی آر آئی نےپہلے ہی 300,000 ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں جبکہ اس کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کے سبب 75,000 ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گوادر پورٹ کو علاقائی رابطہ کاری کا اہم مقام بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ تھر کول پروجیکٹ کو بحال کرنے اور تیز رفتار رابطہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پر پیش رفت کا تیزی سے دوبارہ آغاز ہوا ہے اور ریلوے ایم ایل ون پروجیکٹ کی بحالی سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اہم ترجیحات میں شامل ہوگی۔مزید برآں،اس میں زراعت اور چینی صنعتوں کی خصوصی اقتصادی زونز میں منتقلی پر بھی خاص توجہ مرکوز ہوگی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …