سی پیک نے پاک چین تعلقات کوایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے،ماہرین
.
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام چائنا انسٹیٹیوٹ آف کنٹمپرری انٹرنیشنل ریلیشنز (سی آئی سی آئی آر) کے اشتراک سے منعقدہ ورچوئل گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی سی آئی آر کے نائب صدر ڈاکٹر فو ژیاؤکیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے آغاز نے پاک چین تعلقات کوتاریخی اعتبار سے ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے۔ انہوں نے بلاک سیاست کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور کہا پاک چین تعلقات کا مستقبل ان تبدیلیوں سے قطع نظر روشن ہے۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سیکورٹی اسٹڈیز سی آئی سی آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یان شوئی، انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز سی آئی سی آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وانگ شیدا، آئی ایس ایس کے ڈاکٹر طلعت شبیراور دیگرنے بھی خطاب کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …