سی پیک کے فلیگ شپ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کےایک سال مکمل ہو گئے۔
.
سی پیک کا فلیگ شپ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین (او ایل ایم ٹی) کے فعال ہونے کے ایک کامیاب سال مکمل ہو گئےہیں۔ او ایل ایم ٹی پاکستان کا پہلا شہری ریلوے نظام اور سی پیک کے تحت متعارف کرایا گیا پہلا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے افتتاح کے بعد سے 20 ملین پسنجرز نے اسے استعمال کیا جبکہ اس نے اب تک 90 لاکھ ٹرپس مکمل کیے ہیں جو 12 ملین کلومیٹر پر محیط ہے۔ مجموعی طور پر او ایل ایم ٹی پروجیکٹ کے 26 سٹیشن ہیں اور ٹریک 27 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






