Home Latest News Urdu سی پیک کے فوائد کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور سپیکر قومی اسمبلی کے مابین فکری ہم آہنگی موجود۔
سی پیک کے فوائد کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور سپیکر قومی اسمبلی کے مابین فکری ہم آہنگی موجود۔
.
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور لوگوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے میں اس منصوبے کے کردار پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔ اسد قیصرنے سی پیک کے مکمل فعال ہونے کے نتیجے میں رابطہ سازی میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں انہوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے گیم چینجر قرار دیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر توانائی عمر ایوب بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
Comments Off on سی پیک کے فوائد کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور سپیکر قومی اسمبلی کے مابین فکری ہم آہنگی موجود۔