Home Latest News Urdu سی پیک کے منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اسد عمر۔
Latest News Urdu - April 5, 2021

سی پیک کے منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اسد عمر۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے راشکئی سپیشل اکنامک زون کے لئے تیار کردہ سازوسامان کی پہلی کھیپ کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ حکومت سی پیک کی کامیابی کو مکمل کرنے کے لئے ضروری تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع کو پاکستان اور چین کے مابین غیر معمولی تعلقات کا ایک اہم مظہر قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی آر بی سی نامی ایک چینی فرم نے راشکئی سپشل اکنامک زون میں ترقی اور مارکیٹنگ کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Comments Off on سی پیک کے منصوبے تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اسد عمر۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …