سی پی سی نےپاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فوڈ پیک فراہم کر دیئے۔
.
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ذریعے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ نے پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں کے ذریعے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فوڈ پیک عطیہ کیے ہیں جن میں قومی اور صوبائی سطح کی سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں میں ایچ ڈی پی (ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی)، بی اے پی (بلوچستان عوامی پارٹی)، اے این پی (عوامی نیشنل پارٹی)، جے ڈبلیو پی (جمہوری وطن پارٹی)، پی کے ایم اے پی (پشتونخوا ملی عوامی پارٹی)اور ایم کیو ایم پاکستان (متحدہ قومی موومنٹ پاکستان) شامل ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…