سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانےپر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
.
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر چائنا یانگ جیچی نے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ معزز مہمان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…