Home Latest News Urdu سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے رکشئ سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی 220میگاواٹ سب سٹیشن کی منظوری۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 21, 2019

سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے رکشئ سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی 220میگاواٹ سب سٹیشن کی منظوری۔۔۔۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ گروپ(سی ڈی ڈبلیو پی) نے 95ارب روپے کی لاگت کے 11پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس میں صوابی 220میگاواٹ کے سب سٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ 220میگاواٹ صوابی سب سٹیشن کی لاگت 64ملین ہوگی اور اس سے سی پیک منصوبہ کے رکشئی سپیشل اکنامک زون کے لئے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوابی کے علاقے میں بجلی کی وولٹیج میں بھی بہتری آئے گی۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کی۔اس اجلاس میں منظور ہونے والے پراجیکٹس توانائی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صحت اور واٹر ڈویژن سے متعلق ہیں۔اس اجلاس میں کئی وفاقی اور صوبائی اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف