Home Latest News Urdu ”شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست”کے تحت سکھر میں کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم -5پراجیکٹ کی تکمیل نہایت خوش آئیند اور پاکستان کی خوشحالی کا ضامن۔۔۔مشاہد
Latest News Urdu - August 24, 2019

”شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست”کے تحت سکھر میں کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم -5پراجیکٹ کی تکمیل نہایت خوش آئیند اور پاکستان کی خوشحالی کا ضامن۔۔۔مشاہد

سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہونے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کی ڈور کو مزید مضبوط کرنے کے لئے نیگ شگون ہے جس کے باعث اس میگا پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے ثمرات سے بھی پاکستان مستفید ہو گا۔ان خیالات کا اظہار سینٹ کمیٹی برائے امورِ خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے” شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست ”کے تحت سکھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کو پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ نے سی پیک منصوبہ کے انفراسٹریکچر کے اہم منصوبوں میں شامل سکھر ملتان موٹر وے ایم-5 پراجیکٹ کی خوش اسلوبی سے تکمیل پر انعقاد کیا گیا۔ اس دوران چئیرمین مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے مختلف پراجیکٹس پر کام کے سست روی کا شکار ہونے کے حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کیونکہ سی پیک منصوبہ حکومتِ پاکستان کے قومی مفاد میں شامل ہے۔ انہوں نے ایم -5پراجیکٹ کی تکمیل کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…