Home Latest News Urdu شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - May 13, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔

.

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتےہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات میں کہی۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی خطے میں اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔ ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے اقدامات اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…