شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین توجہ کا مرکز بن گئے۔
.
چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے شنگھائی سینٹر میں حال ہی میں کھولے گئے بوکو آرٹ سینٹر میں منعقدہ ایک نمائش کے دوران پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں نے چینی خریداروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔واضح رہے کہ اس نوعیت کی تقریبات دونوں پڑوسی کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ پاکستانی ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اس کے ثقافتی ورثہ میں سے ایک ہیں۔ یہ ثقافتی تبادلے قدیم شاہراہ ریشم کے دور سے قائم ہیں جب چینی تاجر اس شاہراہ ریشم کے ذریعے پاکستان میں ریشم کی تجارت کرتے تھے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






