Home Latest News Urdu شینزن سٹاک ایکسچینج،پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مارکیٹ سرولینس سسٹم مہیا کرے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 27, 2019

شینزن سٹاک ایکسچینج،پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مارکیٹ سرولینس سسٹم مہیا کرے گا۔۔۔۔

چین کے شینزن سٹاک ایکسچینج(ایس زیڈ ایس ای) نےپاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں اصلاحات اور تجارت کو فروغ دینے کےلئے سرولینس سسٹم فراہم کرنے پر اتفاق کیاہے۔اس ضمن میں چینی صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شینزن میں دو فریقین نے یاداشت پر دستخط کیا۔ اس موقع پرشینزن سٹاک ایکسچینج کے جنرل منیجر وانگ جیانجن ، پاکستان سٹاک ایکسچینج لمٹیڈ کے چیئرمین سلیمان ایس مہدی اور چائینہ فنانشل فیوچرز ایکسچینج کے جنرل منیجر ہوراؤرونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایس زیڈ ایس ای اپنی جدید اور تیار کردہ تجارتی سرولینس سسٹم کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مہیا کرے گا جو کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تجارتی نظام کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوگا۔ جس کے سبب پاکستان سٹاک ایکسچینج نہ صرف سیف آپریشن کپیسٹی، مارکیٹ آپریشن ایفشنسی اور رسک کنٹرول کرنے کی حامل ہو جائے گی، بلکہ خطے میں موجود دیگر سٹاک ایکسچینجز کی ہم پلہ ہوجائے گی۔ اسکے ساتھ پی ایس ایکس اور ایس زیڈ ایس سی کے مشترکہ باہمی تعاون پر اتفاق رائے سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں نمو اور ترقی کی راہیں بھی ہموار ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف