Home Latest News Urdu شینزن کی ترقی پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب

شینزن کی ترقی پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب

.

وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی کے لیے بزنس کونسل قائم کی۔ انہوں نے کہ چند ماہ قبل دہشت گردی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 5 چینی باشندیں مارے گئے، اس واقعے پر انتہائی دکھ ہے، اس دن پورا پاکستان رنجیدہ تھا، اس دن ہم سوچ رہے کہ صرف گہرا دوست، اچھا پڑوسی نہیں بکلہ چین وہ ملک ہر مشکل وقت میں چاہیے وہ جنگیں ہوں، سیلاب ہوں یا عالمی فورمز اور عالمی معاملات پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، اس کے باوجود ہم چینی شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میری زندگی کا سب سے غمگین دن تھا، اس کے بعد سے ہم نے فول پروف سیکیورٹی سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، میں گارنٹی دیتا ہوں، یقین دہانی کراتا ہوں کہ اپنے بچوں اور اپنی ذات سے زیادہ چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کریں گے، میرا وعدہ ہے کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی گزر گیا، اگر ہم ماضی میں رہیں تو کچھ حاصل نہیں کر سکتے، لیکن اگر ہم اپنے ماضی سے سیکھیں تو بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، اسی لیے ہم یہاں موجود ہیں تاکہ باہمی مشاورت کے ذریعے کچھ حاصل کرسکیں۔

Comments Off on شینزن کی ترقی پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …