Home Latest News Urdu صاف توانائی اور گرین فنانس کیلئے سی پیک کے امکانات کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے: ماہرین
Latest News Urdu - September 15, 2023

صاف توانائی اور گرین فنانس کیلئے سی پیک کے امکانات کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے: ماہرین

.

چین کے ساتھ وقت کے آزمودہ سفارتی تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سستی اور صاف توانائی تک رسائی کو وسعت دینے کے لئے انتہائی ضروری سرمایہ کاری کو متحرک کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارچین اور پاکستان کے ماہرین نے سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی تعاون: ایک سفارتی گفتگو کے موضوع پر اعلی سطح کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے پاکستان میں سستی توانائی کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ روس-یوکرین تنازعہ سے پیدا ہونے والی توانائی کی افراط زر ملکی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور مایوس عوام کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ اس وقت پاکستان میں دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں 6.1 ملین یونٹس کی بجلی چوری کا پتہ چلا ہے اور پاکستان کو قابل عمل اور عملی حل کے ساتھ صاف اور سبز توانائی کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے چین کی مہارت کا سہارا لینا چاہیے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیکیورٹی خدشات، موسمیاتی بحران اور جغرافیائی سیاسی خطرات سمیت مواقع اور چیلنجز کو تسلیم کرتے ہوئے سی پیک میں گرین فنانس تک رسائی بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کرنا ہوگا

Comments Off on صاف توانائی اور گرین فنانس کیلئے سی پیک کے امکانات کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے: ماہرین

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…