صدرِ پاکستان عارف علوی کا سی پیک کے حوالے سے تبصرہ قابلِ تحسین ہے،وانگ وین بین،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ۔
.
علاقائی رابطے اور معاشی استحکام کے ضامن کے طور پر سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سی پیک کے فوائد کے حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے تبصرے کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلیگ شپ اقدام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے سماجی واقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو آگے بڑھانےاور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لئے چین کے عزم کی تصدیق کی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






