Home Latest News Urdu صدرِ پاکستان کے ’’ون چائنا پالیسی‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
Latest News Urdu - May 23, 2024

صدرِ پاکستان کے ’’ون چائنا پالیسی‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

.

چین نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے’’ون چائنا پالیسی‘‘ (ایک چین کے اصول)پر بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا بیان ایک چین کے اصول پر پاکستان کی جانب سےمضبوطی سے کاربند رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ریگولر پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں پاکستان کی جانب سے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعادہ کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کی مضبوط مخالفت نہ صرف چین کے منصفانہ موقف کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ دنیا میں انصاف اور عدل کو برقرار رکھنے والے ممالک کی مشترکہ خواہش کی بھی بازگشت کرتی ہے، یہ پوری طرح سے ظاہر کرتی ہے کہ ایک چین کے اصول پر کاربند رہنا وقت کا رجحان اور عالمی برادری کے لوگوں کی خواہش ہے۔

Comments Off on صدرِ پاکستان کے ’’ون چائنا پالیسی‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔