Home Latest News Urdu صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور
Latest News Urdu - October 15, 2024

صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور

صدر آصف زرداری اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمدتیزکرنےکی ضرورت پرزور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزیدبڑھانےکاعزم بھی کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک،گوادرپورٹ کی مدد سےچین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنےکاوقت آگیا ہے، چینی کمپنیوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر زرداری نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے تکلیف کا باعث بنا۔ صدر پاکستان نے اگلے ماہ چین کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Comments Off on صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور

Check Also

چین نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی قابلِ تحسین قرار دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکست…