صدر شی جن پنگ نے چین کو تعیمر وترقی کے بامِ عروج پر پہنچایاہے،صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔
.
ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدر شی جن پنگ کے ان خیالات پر روشنی ڈالی ہے کہ ریاستی رہنما کبھی بھی اپنے عوام کو ناکامی کی راہ پر گامزن نہیں کرتے جبکہ صدر شی جن پنگ نے ذاتی طور پر اس کی واضح مثال بھی پیش کی ہے۔صدرِ پاکستان نے مزید کہا کہ سی پی سی کی تنظیم اور صدر شی جن پنگ نے مل کر دنیا میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ چین ایک بڑی آبادی کے باوجود کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا۔ مزید برآں انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ریکارڈ وقت میں چین نےمشترکہ کوششوں اور بے مثال عزم کے ذریعے سے غربت کے خاتمے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…