صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا
۔
ایوان صدر میں چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔ تقریب میں وزیرِ اعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ چین اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط واضح رہے کہ چین کے نائب وزیرِ اعظم چینی صدر کے نمائندہ خصوصی بھی ہیں۔ اس سے قبل چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہو گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…