صدر مملکت کی چین کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
چنگدو میں صدر آصف علی زرداری نے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ مسٹر لی شو لی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدر زرداری کے فروری میں چین کے دورے اور حالیہ مضمون کی، جو چائنا ڈیلی میں شائع ہوا، بھرپور تعریف کی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






