طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہا ہے،چین عالمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے،سینیٹر مشاہد حسین
.
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیجنگ میں منعقدہ دوسرے“انٹرنیشنل فورم آن ڈیموکریسی: مشترکہ انسانی اقدار” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین دنیا کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ اقتصادی اور سیاسی توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور بیجنگ کا ہم آہنگی اور جیت کے تعاون کا وژن تعمیر و ترقی کی علامت ہے۔چینی صدر شی جن پنگ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا “صدی میں ایک بار” تبدیلی سے گزر رہی ہے کیونکہ مغرب کی 300 سالہ بالادستی ختم ہو رہی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…