Home Latest News Urdu عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کو علاقائی رابطہ کاری کا اہم محرک قرار دیا۔
Latest News Urdu - January 29, 2021

عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کو علاقائی رابطہ کاری کا اہم محرک قرار دیا۔

.

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ(ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کی۔جس میں گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اتھارٹی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے خواب کی تعبیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صدر کو سی پیک کے تحت اقتصادی خوشحالی ، رابطے کاری ، چین کے ساتھ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایل سی سی آئی کے صدر نے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments Off on عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کو علاقائی رابطہ کاری کا اہم محرک قرار دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …