علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک اتھارٹی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،عاصم سلیم باجوہ۔
.
چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) کے اپنے دورے کے دوران کہا ہےکہ فیصل آباد عوام کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ شہر چین سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سہولت فراہم کرے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی شہر میں مزید منصوبے شروع کرے گی جن میں فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …