Home Latest News Urdu عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ پروزیر اعظم عمران خان کی مبارکباد۔۔۔۔سی پیک منصوبہ دونوں اقوام کے مضبوط تعلقات کا ضامن قرار۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 2, 2019

عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ پروزیر اعظم عمران خان کی مبارکباد۔۔۔۔سی پیک منصوبہ دونوں اقوام کے مضبوط تعلقات کا ضامن قرار۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے چین کی ترقی و خوشحالی کے سفر اور کرپشن کے خلاف اقدامات کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کو پاکستان کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیا اور اس میگا پراجیکٹ کو دونوں ملکوں کے باہمی عہد و پیماں اور لازوال تعلقات کا عملی نمونہ قرار دیا۔واضح رہے کہ عوامی جمہوریہ چین نے  1 اکتوبر 2019  کو ستّرویں سالگرہ نہایت شانداز انداز میں منائی۔جس میں فوجی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جبکہ اگلے ہفتے وزیر اعظم پاکستان عمران چائینہ-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کے لئے چین کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف