عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے پیویٹ میگزین خصوصی شمارہ کا اجراء کرے گا۔۔۔۔۔
انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹیڈیز میں واقع چائینہ-پاکستان سٹیڈی سینٹرعوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے علاوہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط پاک-سینو تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرنےکے لئے اپنے پیووٹ میگزین کے خصوصی شمارہ کا اجراءاکتوبر کے مہینے میں کرے گا۔واضح رہے کہ پیووٹ میگزین چہار ماہی رسالہ ہے جو پاک-چین دوستی کے سفر کو مزید مستحکم کرنے خصوصاًملکی پالیسی،معیشت،کلچر اور عوام کے تبادلوں کے شعبوں کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھ کر بہترین رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔اس خصوصی شمارے کے اجراء کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل سیکریٹری برائے خارجی امور معظم احمد خان تھے جبکہ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …