عوامی روابط کو بہتر بنانے کے لیے گروٹو مندروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
.
چین کی نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن ’گروٹو مندروں‘ کے تحفظ کے لیے حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ یہ مندر پہاڑوں یا چٹان میں تراشے گئے مذہبی مقامات ہیں اور انہیں تیسری صدی میں قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ چین میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں رواں سال انتظامیہ نے پاکستان، افغانستان اور ایران میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ گروٹو مندروں کے تحفظ پر سرحد پار تبادلے کو بہتر بنایا جا سکے۔ چائنا نیشنل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر لی قون نے کہا ہےکہ اس سے لوگوں کے درمیان روابط میں بہتری آئے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…