فاطمہ گروپ اور چینی کمپنیوں کے مابین زرعی ٹیکنالوجی اور فنی مہارت کیلئے باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط۔۔۔۔۔
حالیہ دنوں پاکستان-چائینہ ایگریکلچرل فورم 2019ء میں فاطمہ گروپ اور چینی کمپنیاں جن میں چائینہ مشینری انجینئرنگ کوآرپوریشن (سی ایم ای سی)اور شین جیانگ ٹیان گروپ شامل ہیں کے مابین زرعی ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکس میں باہمی تعاون کے فروغ سے یاداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی ایم سی تعمیر و ترقی اور انجینئرنگ کے علاوہ آبپاشی اور واٹر-سیونگ ڈرپ ایریگیشن ٹیکنالوجیز کے حوالے سے شہرت کی حامل ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور چینی سفیر یاؤ نے اس فورم کی تقریب کے انعقاد کو نہایت خوش آئیند قرار دیا ہے۔اس فورم میں زرعی ٹیکنالوجیز اور مہارتوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط بھی کیا گیا ہے۔دونوں فریقین کے درمیان دستخط کیے گئے یاداشتوں کا بنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں جدیدطور طریقوں اور آبپاشی کی ٹیکناجیز کے استعمال کے ذریعے سے پاکستان کے زرعی شعبے کے ماحصل میں خاطر خواہ نتائج حاصل کرنا ہے۔ فاطمہ گروپ کے سینئیر منیجمینٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان کے مقامی کسانوں کو آبپاشی کی جدید مہارتوں اور ٹیکنالوجی تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…