Home Latest News Urdu فواد چودھری کی جانب سے چینی کمپنیوں کو پاکستان کے سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب۔۔۔
Latest News Urdu - October 21, 2019

فواد چودھری کی جانب سے چینی کمپنیوں کو پاکستان کے سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب۔۔۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چین میں چینی کمپنیوں کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اورسرمایہ کاری کے لئے ترغیب سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے چینی سولر کمپنیوں کو پاکستان میں سولر پینلز اور لیتھیم بیٹری کی پیداوار کے یونٹس کے قیام کی دعوت دی۔فواد چودھری نے بیجنگ میں میرا پی سی سولوشنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سولر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ اراضی کی فراہمی،تکنیکی معاونت اور افرادی قوت کی فراہمی کے علاوہ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی پیشکش بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چینی کمپنیوں کو پیداوار میں ترامیم کرنے کے علاوہ پیداوار میں اضافےکے ذریعے سے برآمدات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔میرا پی سی سولوشنزکمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اس موقع پر پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جبکہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سولر پینل اور لیتھیم بیٹری کی پیداواری تجارتی اداروں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کے علاوہ بائیو گیس پلانٹس کی کمپنیوں کے مالکان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔