قائد اعظم یونیورسٹی میں پاک۔چائنہ جوائنٹ ریسرچ سنٹر انارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
.
قائد اعظم یونیورسٹی میں پاک۔چائنہ جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، منصوبہ پر 14 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ تقریب میں نگراں وفاقی وزیر خوراک و زراعت کوثر عبداللہ ملک ، نگراں وزیر تعلیم کے پی ڈاکٹر قاسم جان ،چین کے سفیر جیانگ زیدونگ، نائب صدر چائینیز اکیڈمی آف سائنسز زہنگ یاپنگ،ڈائریکٹر جنرل سوئی پنگ ،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد ،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر اور صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کانفرنس ان کلائمیٹ چینج اینڈ ڈیزاسٹر رسک کا بھی آغاز کیا گیا۔ ریسرچ سنٹر کی تعمیر کیلئے 7 ارب حکومت پاکستان جبکہ آلات و دیگر ضروریات کیلئے 7 ارب روپے حکومت چین فراہم کرے گی۔ ریسرچ سنٹر سی پیک روٹ میں آنے والے تینوں پہاڑی سلسلوں پر ریسرچ کے مواقع فراہم کرے گا۔ نگراں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کوثر عبد اللہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد اعظم یونیورسٹی کا ریگولر وزیٹر اور سلیکشن بورڈ اور مختلف انسٹی ٹیوٹس کا حصہ رہ چکا ہوں، ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد اور کلائمیٹ چینج کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد انتہائی اقدام ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج خود کو یہاں موجود پا کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج یہاں جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جو بہت یادگار لمحہ ہے، میرا ساؤتھ ایشین ریجن میں یہ پہلا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان جاری یہ تعاون کا سلسلہ چین پاکستان کوآپریشن کا تسلسل ہے
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…