قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
.
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سپیکر نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے تعاون اور ان کی محبت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ملک میں مقیم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت اور ضروریات کو پورا کرنے کی اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ پارلیمانی روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






