Home Latest News Urdu لاہور میں چائینہ سینٹر اور سی پیک ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔
Latest News Urdu - November 24, 2020

لاہور میں چائینہ سینٹر اور سی پیک ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔

.

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران نے لاہور میں چائینہ سنٹر اور سی پیک ٹاور کی تعمیر پر اتفاق کیا اور زراعت کے شعبے میں بیج کی ترقی اور تحقیقی کام کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ عاصم باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔

Comments Off on لاہور میں چائینہ سینٹر اور سی پیک ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …