Home Latest News Urdu لاہور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرزِ حکومت کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 28, 2019

لاہور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرزِ حکومت کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد۔۔۔۔۔

انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ کے وفد جس کی نمائندگی یوننان پرویژنل پارٹی سکول کے نائب صدر ڈاکٹر او لیمنگ کی قیادت میں لاہور کا دورہ کیا اورچینی کمیونسٹ پارٹی کی طرزِ حکومت کے تجربات پر تبادلہ خیال سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس دوران ڈاکٹر او لیمنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹریٹیجک شراکت کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں لٰہذا اس رفاقت کے دائرہ کار کو تمام شعبوں تک پھیلا کر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک اٹل حقیقت چینی عوام پاکستانیوں کو فولاد سے زیادہ مضبوط رشتے سے مربوط بھائیوں سے مشابہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے سبب دونوں ملکوں کو باہمی مفاد عامہ کے حصول کے ساتھ ساتھ دو طرفہ عوام اور حکومتوں کے مابین تعلقات مستحکم کرنے کے شاندارمواقع میسر آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …