Home Latest News Urdu مسلسل بدلتی دنیا میں پاک چین تعلقات مستحکم ہیں، صدر عارف علوی
Latest News Urdu - February 11, 2024

مسلسل بدلتی دنیا میں پاک چین تعلقات مستحکم ہیں، صدر عارف علوی

.

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرا تعلق دنیا کے لئے مثال ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں جن کی بنیاد امن اور تعاون کے ساتھ ساتھ دوطرفہ باہمی تعلقات پر محیط ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے نئے چینی سال پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تمام اہم امور پر ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے اس کے تحفظ کیلئے کاوشیں کی ہیں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ مسلسل بدلتی ہوئی دنیا میں پاک چین تعلقات مستحکم ہیں،امن اور تعاون کا جذبہ دوطرفہ مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی،زراعت،گاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔چین مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں سب سے آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بحران کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، دنیا کے مختلف علاقوں میں تنازعات موجود ہیں اور کئی مغربی ممالک ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کو متاثر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments Off on مسلسل بدلتی دنیا میں پاک چین تعلقات مستحکم ہیں، صدر عارف علوی

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…