Home Latest News Urdu مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی اصل طاقت کا سر چشمہ ہے۔۔۔چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
Latest News Urdu - June 24, 2020

مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی اصل طاقت کا سر چشمہ ہے۔۔۔چینی سفیر یاؤ جِنگ۔

Enter Your Summary here.

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عصری منظرنامے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کےسپیکر نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ جغرافیائی ،سیاسی ، معاشی ، تاریخی اور تزویراتی مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک تعمیر وترقی کے سفر میں شراکت دار ہیں۔ سپیکر نے دونوں ممالک کے پارلیمانی گروپس اور کاروباری برادریوں کے مابین مراسم اور تعاون کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی اصل طاقت کا سر چشمہ ہے اورسی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون سے پاکستان اور پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔نیز چینی سفیر نے پاکستان میں معاشرتی بہبود کے فروغ کے لئے مقامی ترقیاتی شراکت داروں کو شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…