پاکستان نے چین کو گوادر میں کسی فوجی اڈے کی پیشکش نہیں کی،معید یوسف مشیر وزیر اعظم برائے قومی سلامتی
.
ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے واضح کیا کہ پاکستان نے گوادر میں چین کو کسی فوجی اڈے کی پیشکش نہیں کی ہےاور اس کے بجائے سی پیک کے تحت اقتصادی اڈوں کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہر ملک کا سی پیک میں حصہ لینے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ سنکیانگ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مبینہ مظالم کے بارے میں مغربی نقطہ ء نظر کو اہمیت نہیں دیتا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






