Home Latest News Urdu مقررین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔
Latest News Urdu - February 18, 2022

مقررین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔

.

فرینڈز آف بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فورم کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہےکہ بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کے لیے امن اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اولمپکس کو غیر سیاسی کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ کھیل ہمیں مل جل کر رہنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کا درس دیتے ہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ چند ممالک کی جانب سے اس طرح کے بین الاقوامی کھیلوں کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں جبکہ دنیا وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ چین میں پاکستان کے سابق سفیر سفیر مسعود خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر چین کی تعریف کی۔

Comments Off on مقررین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔