منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے، چینی قونصل جنرل۔
.
کراچی میں متعین چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے قونصل خانے میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس ملاقات کے دوران قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ قونصل جنرل نے کووڈ-19کی صورتحال کے درمیان سی پیک پیشرفت میں تیز رفتاری کوشاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ بعض ممالک کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود اس میں توسیع جاری ہے۔ انہوں نے دوطرفہ میڈیا کوآرڈینیشن کو فروغ دینے اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے پاک چین میڈیا کوریڈور کے قیام کے خیال کی بھی تعریف کی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






