Home Latest News Urdu مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل: ایم او ای، ایس جی سی سی اور این ٹی ڈی سی نے سی پیک کے دس سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا
Latest News Urdu - July 4, 2023

مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل: ایم او ای، ایس جی سی سی اور این ٹی ڈی سی نے سی پیک کے دس سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا

.

سی پیک کے دس سالہ جشن کے سلسلے میں سی پیک منصوبے 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے انرجائز ہونے کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن بلوکی میں کیا گیا جس میں معزز مہمانوں اور توانائی کے شعبے کے حکام نے شرکت کی.وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن)انجینئر خرم دستگیر خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین کی جانب سے پاکستان کی ترقی کیلئے اسکے مضبوط عزم کا اظہار ہے جس سے دونوں ممالک آئرن برادر بن چکے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔چین کے سفارت خانے کے قونصلر لی یونگ، ڈپٹی قونصلر جنرل شان شیو، چیئرمین سی ای ٹی اور دوسرے چینی نمائندوں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments Off on مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل: ایم او ای، ایس جی سی سی اور این ٹی ڈی سی نے سی پیک کے دس سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…