Home Latest News Urdu میٹالوجیکل کارپوریشن آف چائینہ لمٹیڈ نے بلوچستان کے سینڈیک کاپر-گولڈ پراجیکٹ میں 2000مقامی افرادکو روزگار فراہم کیا۔بلوچ ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کو چین میں بریفنگ۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 30, 2019

میٹالوجیکل کارپوریشن آف چائینہ لمٹیڈ نے بلوچستان کے سینڈیک کاپر-گولڈ پراجیکٹ میں 2000مقامی افرادکو روزگار فراہم کیا۔بلوچ ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کو چین میں بریفنگ۔۔۔۔

بلوچستان کے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کے 15رکنی وفد نے حال ہی میں چین کا 10روزہ دورہ مکمل کیا ہے۔اس دورے میں وفد نے کئی چینی انٹرپرائزز اور شہروں کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے میڈیا ڈیلیگیشن کے وفد کےاس دورے کا سہرا کراچی کے چینی قونصل خانہ کے سر سجتا ہے تاکہ بلوچستان کے ذرائع ابلاغ میں چین کو بہتر انداز میں سمجھنے اور پیش کرنے کے لئے یہ دورہ نہایت کارمند ثابت ہو۔ اس وفد نے چینی تجارتی ادارے میٹالوجیکل کارپوریشن آف چائینہ لمٹیڈ،چائینہ پاور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لمٹیڈ کے علاوہ ذرائع ابلاغ چائینیز اکنامک ڈیلی اور چائینہ پاور اینڈ ڈویلپمنٹ سے جڑےچائینہ اکنامک نیٹ کا بھی خصوصی دورہ کیا۔چائینہ اکنامک نیٹ کے چیف ایڈیٹر سوئی جون نے دونوں ملکوں کے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے پروگرامات جن میں پی ٹی وی اردو کے سی پیک ٹائم اور بیلٹ اینڈ روڈ شامل ہیں کی فیس ٹو فیس بلوچی میں ڈبنگ کو بھی پیش کیا۔وفد نے میڈیا ایکسچینجز میں چین کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ بلوچ میڈیا ڈیلیگیشن نے میٹالوجیکل کاپوریشن آف چائینہ کے بیجنگ میں واقع مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا ۔یہ کمپنی بلوچستان میں سینڈیک کاپر-گولڈ پراجیکٹ میں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔اس کمپنی کے عہدیدار وانگ جیشینگ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے 2000 مقامی آبادی کو روزگار دیا ہے جن میں سے 85 فیصد بلوچی ہیں۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم سی سی نے قرب و جوار کے علاقوں کے لئے روڈ،ہسپتال،پرائمری سکول اور پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…