نائب صدر ایف پی سی سی آئی کو چین کے بین الاقوامی نمائش و سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی دعوت۔۔۔۔۔
سینئر نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ حکومت ِچین کی خصوصی دعوت پر پانچ افراد کے وفد کے ہمراہ چین میں منعقدہ جوائینٹ چائینہ نمائش و سرمایہ کاری فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔اس سرمایہ کاری فورم سے چین کی اعلٰی سیاسی قیادت،آسٹریلیا کے سابق ڈپٹی وزیراعظم،مصر کے سابق وزیراعظم،وزیراعظم سربیا،امریکہ کے سیکریٹری کامرس اور جرمنی کے سابق وزیر دفاع خطاب کریں گے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر چین کے شہر شیامن میں 7تا9 ستمبر کے دوران منعقد ہونے والے چائینہ بین الاقوامی نمائش و سرمایہ فورم میں پاکستان کی نمائیندگی کریں گے۔ جبکہ نائب صدر چائینہ پاکستان انوسٹمینٹ کے سیمنار میں بین الاقوامی تجارت کے نظام سے بابت تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…