نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی گیزوبا گروپ کے چیئرمین سے ملاقات،سی پیک فیز ٹو اورقابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دورہ چین پر موجود ہیں ،جہاں ان کی مختلف شخصیات کے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےگیزوبا گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کی ،انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں گیزوبا گروپ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو قابل تجدید اور ہائیڈل سیکٹر میں اپنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اس اقدام کے لیے گیزوبا گروپ قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے، سی پیک کے فیز ٹو کے تحت، پاکستان نے چینی سرمایہ کاروں کو فراخدلی سے مراعات کی پیشکش کی ہے، ان اقدامات کو گیزوبا گروپ پاکستان میں اپنے کاروباری قدموں کو بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔