نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہے ۔ ملاقات کے دوران سی پیک ٹو پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
گوادَر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات تجارت کو فروغ دیں گی، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی…