نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دورہ چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جنہوں نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جو یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ایک تنظیم ہے۔ سرکاری دورہ چین کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم دوہزار ایک میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔ تنظیم کا علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچہ سیکیورٹی کے شعبے میں ایک مرکزی ادارہ سمجھا جاتا ہے
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






