نمل نے سی پیک کے حوالے سےکامیاب بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی
.
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ نے “پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک اور پیوپل ٹو پیوپل لنکس: تہذیبی روابط کا فروغ” کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صفدر علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل سی پیک سیل، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر صفدر علی شاہ نے سی پیک کے سماجی و ثقافتی جہتوں پر روشنی ڈالی اور چین اور پاکستان کے درمیان بھرپور ثقافتی اور تاریخی تعلقات کا احاطہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…