نورینکو کے صدر نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ثقافتی پہلو پر روشنی ڈالی۔
.
نورینکو انٹرنیشنل کے صدر نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی بدولت ایک حقیقت بن گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تعمیر کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ لاہور ایک ثقافتی اہمیت کا حامل شہر ہے۔ لٰہذا دونوں فریقین نے مقامی فنِ تعمیرات ، مذاہب اور رسم و رواج کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے خاص حکمت عملی اپنائی۔امید ہے کہ یہ ڈیزائن عملی استعمال کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے اور شہری منظرنامے کو بہتر بنا سکتا ہے۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…