نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی پہلی اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے تحت بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے کئی اقدامات کی منظوری۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی پہلی اجلاس 8 اگست 2019 کو منعقد ہوئی۔ جس میں گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ گوادر کو خصوصی اقتصادی علاقہ قرار دینے کے لئے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں گڈانی میں بندرگاہ کی تعمیر کے امکانات پر غور کے علاوہ حب میں خصوصی اقتصادی زون بنانے کی توثیق بھی کی گئی ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کے تحت ایم-8 موٹروے پراجیکٹ کی مستقبل میں تکمیل سے بلوچستان میں نقل حمل کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کے پورے ملک کے ساتھ ربط سازی کے عمل میں بہتری آنے کاامکان ظاہر کیا گیا۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے قائم سی پیک اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔