Home Latest News Urdu نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) چین سے ہنگامی بنیادوں پرطبی سازوسامان حاصل کرنے میں مصروفِ عمل …..
Latest News Urdu - April 10, 2020

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) چین سے ہنگامی بنیادوں پرطبی سازوسامان حاصل کرنے میں مصروفِ عمل …..

Enter Your Summary here.

کووڈ-19 کی وبا سے لڑنے کے لئے طبی سازوسامان کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) چین سے طبی سازوسامان حاصل کرنے میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق چین سے خریدے گئے طبی سازوسامان میں 2000 ٹیسٹنگ کِٹس ، 50 موبائل ایکسرے مشینیں ، 1 ملین این- 95 ماسک ، 5 ملین میڈیکل ماسک اور 10000 سرجیکل گاؤن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چین سےاگلی خصوصی پرواز سکریننگ کِٹس ، آئی سی یو کے وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان لے کر پہنچے گی جو این ڈی ایم اے نے چین سے خریدے ہیں۔ علاوہ ازیں طبی سازوسامان کی خریداری کے ساتھ ساتھ چین کے صوبہ جیانگسو کووڈ-19کی وبا کی روک تھام کے لئے سامان پنجاب کو بھیج رہا ہے۔ یہ سامان بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …