نیول چیف سی پیک منصوبہ کے ثمرات کےسبب میری ٹائم شعبے کی بہتری کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔
پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان کی میری ٹائم کی سرگرمیوں میں نہایت اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہر سال 26ستمبر کو منائے جانے والے عالمی یومِ میری ٹائم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل میٹری ٹائم آرگنائزیشن میری ٹائم کمیونٹی کی خواتین کو خود مختار بنانے کے علاوہ صنفی برابری کو فروغ دینے کےلئے اِمسال مہم کے ذریعے سے دنیا بھر میں اپنی آواز کو بلند کر رہا ہے۔ نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ پاکستان کی میری ٹائم کے شعبے کو فروغ دینے کے علاوہ میری ٹائم کے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائیندگی کو یقینی بنانے کے لئے نوکریوں کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے میری ٹائم کے شعبے کی ترقی کو پاکستان کی خوشحالی اور خود انحصاری کی جانب ایک بہترین قدم قرار دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …