نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل،نیویگیشن کا جاری
.
نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کی بتدریج ترقی کے سلسلے میں ہائی ٹیک ٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ این جی آئی اے کے جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن آلات میں ٹیلی کام نیٹ ورکس اور سسٹم شامل ہیں جو اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر مواصلاتی آلات سمیت آلات کے درمیان صوتی، ڈیٹا اور آڈیو ویڈیو سگنلز کی ترسیل کی سہولت کے لئے مختلف ٹیکنالوجیز اور پروٹوکولز کا استعمال کرتے ہیں۔ جی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ این جی آئی اے کا ٹیلی کمیونیکیشن کام ٹیلی کام نیٹ ورکس سے متعلق ہے جو ٹرانسمیشن سسٹم، سوئچنگ سسٹم اور نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم سمیت مختلف اجزاء پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجزاء اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں کہ مواصلاتی سگنلز کو موثر اور محفوظ طریقے سے منتقل اور پہنچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلا مرحلہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید نیویگیشنل سسٹم کی تنصیب اور اطلاق ہے۔ “نیویگیشنل سسٹم ریڈیو- برقی اور بصری آلات کے باہمی تعامل کا میکانزم تشکیل دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بصری آلات میں سگنلنگ ڈیوائسز، گائیڈنس سگنلز کے علاوہ فٹ پاتھ (رن وے، ٹیکسی ویز، اپرن) اور لائٹس (رن وے، ٹیکسی وے) پر پینٹ کیے گئے نشانات شامل ہوں گے۔